Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کا ہیلی کاپٹرسے نظارہ ، عوام کا بہتر ردعمل

حیدرآباد کا ہیلی کاپٹرسے نظارہ ، عوام کا بہتر ردعمل

حیدرآباد 15جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نظارے کے سلسلہ میں عوام کا بہتر ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ اس کو ہیلی ٹورازم کا نام دیا گیا ہے ۔اس کا آغاز حال ہی میں تلنگانہ کے وزیر سیاحت اجمیرہ چندولال نے کیا ہے ۔ عوام کے بہتر ردعمل کو دیکھتے ہوئے محکمہ سیاحت نے اس سہولت کو 17جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صرف 3500روپئے میں حیدرآباد کا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نظارہ کیا جاسکتا ہے اور چند منٹ میں ہی ایسا ممکن ہے ۔ حسین ساگر میں بدھا کا مجسمہ ‘ برلا مندر ‘ چارمینار ‘ سالارجنگ میوزیم کا مشاہدہ عوام کو کروایا جارہا ہے ۔ شہریوں نے فضائی نظارہ پر مسرت کا اظہار کیا اور اس میں توسیع کی خواہش کی ۔ 9:30 بجے دن تا 5 بجے شام تک یہ سہولت عوام کو فراہم کی جارہی ہے ۔ ہیلی کاپٹر میں 12افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ 8 تا 10 منٹ میں مکمل شہر کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT