Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کا اجلاس محمد اظہرالدین کو شرکت کی اجازت نہ دینے پر تنازعہ

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کا اجلاس محمد اظہرالدین کو شرکت کی اجازت نہ دینے پر تنازعہ

حیدرآباد ۔ 8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کی جانب سے محمد اظہرالدین کو آج اسپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) میں شریک ہونے سے روک دیئے جانے پر ایک زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا۔ ایچ سی اے صدرجی وویک کی اس حرکت پر محمد اظہرالدین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے میں حیدرآباد کا کھلاڑی ہوں اور 10 سال تک انڈین ٹیم کا کپتان رہا ہوں۔ باوجود اس کے ہمارے ساتھ اس طرح نازیبا رویہ اختیار کیا گیا اور مجھے اجلاس سے باہر ایک گھنٹے تک انتظار کروایا گیا۔ تاہم بعد میں کانگریس لیڈر وی ہنمنت راؤ کی مداخلت پر انہیں اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت دی گئی۔ دوسری طرف ایچ سی اے صدر جی وویک نے کہا کہ اظہرالدین چونکہ ایک غیرسرکاری کرکٹ کمیٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور ایچ سی اے کے خلاف عرصہ دراز سے مہم چلارہے ہیں اسی لئے ان کو اس اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ وویک نے الزام عائد کیا کہ وہ ایک پراکسی ووٹرس تھے اور ان کے کارڈ پر معطل شدہ سکریٹری نے دستخط کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اظہرالدین بی سی سی آئی کے ذریعہ غیرمسلمہ کرکٹ اکائی کے سفیر بن کر ایچ سی اے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT