Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / حیدرآباد کمشنر پولیس نے دو پولیس عہددیداروں کو ا ن کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر معطل کردیا

حیدرآباد کمشنر پولیس نے دو پولیس عہددیداروں کو ا ن کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر معطل کردیا

حیدر آباد : سٹی کمشنر آف پولیس انجنی کمار نے دو پولیس کانسٹبل اے نوین (ہیڈ کارٹر ) او رراہل (سنتوش نگر پولیس اسٹیشن) ڈیوٹی کے دوران غیر ضروری کاموں میں مشغول ہونے کے سبب انہیں معطل کردیا ۔

عہدیداروں کے بیان کے مطابق دو کانسٹبل کوان کے غیر اخلاقی رویہ کی بنا پر معطل کردیا ہے ۔ ان میں ایک ڈیوٹی کے دوران نشہ کی حالت میں تھا ۔سعید آباد پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف ایک مقدمہ درج بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کمشنر انجنی کمارنے بتایا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لئے اخلاص سے کام کرتی ہے ۔لیکن کچھ پولیس عہدیدار اپنی ذمہ داری بخوبی نہیں نبھاتے ہیں ۔لولیس کمشنر نے پولیس کے تمام عہدیداروں کو سخت ہدایت دی کہ وہ عوام سے نرمی سے پیش آئیں ۔بدتمیزی اور تکبر سے باز رہنے کا مشورہ دیا ۔ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT