Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو بہت جلد یونیسکو سے ہیرٹیج شہر کا درجہ مل جائیگا

حیدرآباد کو بہت جلد یونیسکو سے ہیرٹیج شہر کا درجہ مل جائیگا

گنبدان قطب شاہی میں دکن پارک کا افتتاح ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر و دوسروں کا خطاب
حیدرآباد 10 جولائی ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج گنبدان قطب شاہی میں دکن پارک کا افتتاح انجام دیا ۔ یہ افتتاح گذشتہ 11 سال سے زیر التوا تھا ۔ 31 ایکر اراضی پر محیط دکن پارک 2006 میں بند کردیا گیا تھا اور اب عدالت کی منظوری کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ اس پارک کو ٹی آر ایس حکومت کی کوششوں اور جی ایچ ایم سی و دیگر عہدیداروں کے اشتراک سے کھولنے میں مدد ملی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد کو بہت یونیسکو سے جلد ہیریٹیج کا درجہ مل جائیگا اور اس کیلئے ریاستی حکومت تجویز پہلے ہی روانہ کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی اس کیلئے منظوری دے چکی ہے اور اس کی وجہ سے یونیسکو میں اس تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس پارک کا دوبارہ افتتاح کر رہے ہیں جو کئی وجوہات کی بنا پر طویل وقت سے بند پڑا تھا ۔ اب عوام کو دکن پارک کے سبزہ زار پر چہل قدمی کرنے اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی اور دلنشین ماحول سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کو ہریتا ہارم کے تحت فروغ دیا جائیگا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہر میں کئی تاریخی یادگاریں ہیں جن میں ہائیکورٹ کی عمارت ‘ قلعہ گولکنڈہ اور مکہ مسجد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی اور دوسرے عہدیداروں کی ستائش کی جنہوں نے اس پارک کو خوبصورت بنایا ہے ۔ انہوں نے جوبلی ہلز رکن اسمبلی گوپی ناتھ کی خواہش پر اعلان کیا کہ اس پارک میں صبح اور شام عوام کو چہل قدمی کی اجازت حاصل رہے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ قومی سطح پر مختلف شعبوں میں ترقی کر رہا ہے ۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے 500 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ دکن پارک میں موسیقی ریز فوارہ ‘ کشتی رانی کا تالاب ‘ اسٹیج ایونٹ ‘ کینٹین کی عمارت اور دوسری سہولیات موجود ہیں۔ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد اویسی ‘ وزیر داخلہ این جناردھن ریڈی ‘ مئیر حیدرآباد بی رام موہن اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT