حیدرآباد کو عالمی شہر کے طرز پر ترقی دی جائیگی : چیف منسٹر

حیدرآباد 26 ڈسمبر ( آئی این این ۔ این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حیدرآباد بہت جلد ایک عالمی شہر بن کر ابھریگا ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی ڈرائیور کم اونر اسکیم کے تحت نیکلس روڈ پر 303 گاڑیاں ڈرائیورس کے حوالے کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے سابقہ حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں ن

حیدرآباد 26 ڈسمبر ( آئی این این ۔ این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حیدرآباد بہت جلد ایک عالمی شہر بن کر ابھریگا ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی ڈرائیور کم اونر اسکیم کے تحت نیکلس روڈ پر 303 گاڑیاں ڈرائیورس کے حوالے کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے سابقہ حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے حیدرآباد کی ترقی کو نظر انداز کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو لینڈ مافیا اور ناجائز قابضین کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پر پوری توجہ مرکوز کی جائے تو حیدرآباد کو بین الاقوامی شہر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے یہ تیقن بھی دیا کہ ریاستی حکومت ریاست میں بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریگی اور اس کیلئے کئی اسکیمات شروع کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ حیدرآباد ایک عظیم شہر ہے لیکن یہاں بنیادی سہولتیں اور انفرا اسٹرکچر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹی آر ایس حکومت شہر کو ایسے انداز میں ترقی دیگی کہ لوگ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد 2018 میں ورلڈ آئی ٹی کانفرنس منعقد کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ میں اسکل ڈیولپمنٹ یونیورسٹی قائم کرنے آگے آتی ہے تو حکومت اراضی فراہم کریگی ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ چیف منسٹر حیدرآباد میں اسکل ڈیولپمنٹ یونیورسٹی کے قیام کیلئے اراضی الاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت یونیورسٹی کے قیام کیلئے فنڈز جاری کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT