Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو محفوظ اور اسمارٹ سٹی بنانے تمام تر اقدامات : سی وی آنند

حیدرآباد کو محفوظ اور اسمارٹ سٹی بنانے تمام تر اقدامات : سی وی آنند

حیدرآباد /15 اگست ( این ایس ایس ) سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے آج محکمہ عہدیداروں کے ساتھ کانفرنس منعقد کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ شہر حیدرآباد کو محفوظ اور اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کریں ۔ اس کیلئے پولیس عہدیداروں کو ہر ایک پولیس اسٹیشن کے تحت دو انووا کاریں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شراب کی دکانوں اور شراب پینے کیلئے اجازت دئے گئے مقامات سے باہر شراب نوشی کرنے والے عوام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ہر مقام پر بورڈ آویزاں کئے جائیں گے جس پر شراب کھلے عام پینے کی اجازت نہیں تحریر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹہ بازی ، قمار بازی اور دیگر جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے حکومت نے پولیس کو پوری آزادی دی ہے ، جو پولیس عہدیدار قانون کو سختی سے نافذ کرنے میں ناکام ہوں گے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں سے کہا کہ گنیش تہوار کو پُر امن بنانے کیلئے تمام تیاریاں کرلیں ۔

TOPPOPULARRECENT