Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی تاریخی عمارتوں پر کتاب کی گورنر کے ہاتھوں رسم اجرائی

حیدرآباد کی تاریخی عمارتوں پر کتاب کی گورنر کے ہاتھوں رسم اجرائی

حیدرآباد 14 اپریل ( پی ٹی آئی ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے حیدرآباد کے زائد از 90 تاریخی یادگار عمارگوں پر مشتمل ایک کتاب کی آج رسم اجرا انجام دی ۔ اس کتاب کو جو 135 صفحات پر مشتمل ہے ’’ ہیریٹیج حیدرآباد ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں نظام دکن کے شہر حیدرآباد کی 95 تاریخی عمارتوں کی تفصیلات کو پیش کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کر

حیدرآباد 14 اپریل ( پی ٹی آئی ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے حیدرآباد کے زائد از 90 تاریخی یادگار عمارگوں پر مشتمل ایک کتاب کی آج رسم اجرا انجام دی ۔ اس کتاب کو جو 135 صفحات پر مشتمل ہے ’’ ہیریٹیج حیدرآباد ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں نظام دکن کے شہر حیدرآباد کی 95 تاریخی عمارتوں کی تفصیلات کو پیش کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ کتاب ایک بہترین کام کا نتیجہ ہے جس کے نتیجہ میں حیدرآباد کے تاریخی ورثہ اور یادگار عمارتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یہ یاد دہانی کرتے ہوئے کہ ان کے کئی مہمان یہ سوال کرتے ہیں کہ حیدرآباد میں گھومنے کی کونسی جگہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب راج بھون کے تمام گیسٹ رومس میں رکھنے کے قابل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب کے مصنف ایم کرشنانند نے ایک بہترین کام کیا ہے ۔ کرشنانند گورنر کے پریس سکریٹری ہیں۔ گورنر کے اسپیشل چیف سکریٹری این رمیش کمار ‘ حیدرآباد میٹرو ریل مینیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی اور کئی دوسرے عہدیدار راج بھون میں منعقدہ اس تقریب میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT