حیدرآباد کی دو طالبات کا کرناٹک سے بی یو ایم ایس میں شاندار مظاہرہ

سمیرا تسکین اور مدیحہ مہرین صدیقی کو کرناٹک میں اول اور دوم رینکس، ادارہ سیاست سے اظہارتشکر

سمیرا تسکین اور مدیحہ مہرین صدیقی کو کرناٹک میں اول اور دوم رینکس، ادارہ سیاست سے اظہارتشکر

حیدرآباد ۔ 3 مئی (پریس نوٹ) پرنسپل لقمان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بیجاپور (کرناٹک) ڈاکٹر محمد عاقل قادری کی اطلاع کے بموجب راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلت سائنس بنگلور کی جانب سے یونانی کورس بی یو ایم ایس سال آخر کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں لقمان یونانی میڈیکل کالج بیجاپور کی طالبات سمیرا تسکین کو کرناٹک اسٹیٹ میں پہلا رینک اور مدیجہ مہرین صدیقی کو دوسرا رینک حاصل ہوا۔ لقمان یونانی میڈیکل کالج میں ان طالبات کے علاوہ 7 طلباء و طالبات درجہ اول اور 7 طلباء و طالبات درجہ دوم میں کامیابی حاصل کی۔ اس طرح لقمان یونانی میڈیکل کالج کا نتیجہ صدفیصد رہا۔ یہاں یہ کہنا بے محل نہ ہوگا کہ کرناٹک اسٹیٹ میں یونانی سال آخر میں جن دو طالبات سمیرا تسکین اور مدیحہ مہرین صدیقی کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور یہ دونوں طالبات نے ادارہ سیاست کی جانب سے بمسٹ کی کوچنگ حاصل کی اور ادارہ سیاست کے تعاون و مشورہ سے بیجاپور میں داخلہ لیا۔ لقمان یونانی میڈیکل کالج کے تمام کامیاب طلباء و طالبات نے ادارہ سیاست کا جن میں خاص طور پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر، جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کے علاوہ حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھراپردیش کا شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی اور مشوروں سے اللہ نے آج یہ دن دکھایا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT