Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی سڑکوں پر 6795 گڑھوں کی نشاندہی

حیدرآباد کی سڑکوں پر 6795 گڑھوں کی نشاندہی

شہر کی سڑکوں کو بہتر بنانے 337 کروڑ روپئے کے مصارف
حیدرآباد ۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز )  شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر 6,795 گڑھوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں سے 4,382 گڑھے محکمہ سیوریج کی اعانت سے بند کئے جائیں گے جبکہ اب تک جملہ 8,300 گڑھوں کو بند کیا جاچکا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتایا کہ شہر کی سڑکوں کو بہتر بنانے کیلئے 337 کروڑ روپئے کے مصارف سے 1800 کیلومیٹر نئی سڑکیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بیشتر مقامات پر گڑھوں اور ناقص سڑکوں کی درستگی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ آئندہ دو یوم میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے عوام کیلئے ایک موبائیل اپلی کیشن شروع کئے جانے کا منصوبہ ہے تاکہ اس موبائیل اپلی کیشن کے ذریعہ شہری اپنے علاقوں کی تصاویر بالخصوص سڑکوں کی خستہ حالی سے بلدی عہدیداروں کو واقف کرواسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج مسٹر سریندر موہن ایڈیشنل کمشنر آئی ٹی اور چیف انجینئر و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ اپنے چیمبر میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتایا کہ 2016 ء جنوری سے قبل شہر کی تمام سڑکوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ شہر کی سڑکوں پر موجود گڑھوں کو مکمل طورپر بند کرنے کے علاوہ سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تمام عہدیداروں بالخصوص انجینئرنگ شعبہ کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ 2850 ایسے گڑھے ہیں جنھیں تاحال بند نہیں کیا گیا ہے ۔ ان گڑھوں کو بند کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں کے علاوہ محلہ جات میں سڑکیں بھی اگر خستہ حالی کا شکار ہیں تو انھیں بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT