Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / حیدرآباد کی پلے آف میں رسائی ممکن : کرن

حیدرآباد کی پلے آف میں رسائی ممکن : کرن

نئی دہلی۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سن رائیزرس حیدرآباد آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کامیابی کیلئے جدوجہد کررہی ہے لیکن ٹیم کے لیگ اسپنر کرن شرما مانتے ہیںکہ ان کی ٹیم ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ مرحلہ پلے آف میں رسائی حاصل کرسکتی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کرن نے کہا کہ یقیناً فی الحال ہم ٹیموں کے جدول میں نچلے مقامات پر موجود ہیں لیکن ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں چند ایک مقابلوں میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں آسانی سے پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی میں 3.75کروڑ کے ذریعہ مہینگے کھلاڑی ثابت ہونے والے غیر معروف اسپنر کرن نے اپنی ٹیم میں سینئر لیگ اسپنر امیت مشرا کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا ۔

امیت مشرا کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کرن نے کہا کہ امیت بھائی ہمیشہ ہی مجھے میرے مثبت پہلو کو اُجاگر کرنے کے علاوہ مجھے حوصلہ بخشتے ہیں ۔ رواں ٹورنمنٹ میں راجستھان رائلز کے لئے لیگ اسپنر پروین تمبے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کیلئے سنیل نارائن اور دیگر اسپنرس نے متاثرکن مظاہرہ کیاہے جس کا کرن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سست وکٹوں پر اسپنرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ پراوین کمار اور بھونیشور کمار کے بعد اترپردیش سے تعلق رکھنے والے کرن تیسرے کھلاڑی ہیں اور26سالہ کھلاڑی نے مہینگے ترین غیر معروف کھلاڑی ہونے کے علاوہ ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہروں کے ذریعہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے ۔ بھونیشور کمار کی ٹیم میں موجودگی کو خود کیلئے ایک مثبت پہلو بھی قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT