Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی پولیس کو لندن اور نیویارک سٹی پولیس کے مماثل بنایا جائے گا :وزیر داخلہ

حیدرآباد کی پولیس کو لندن اور نیویارک سٹی پولیس کے مماثل بنایا جائے گا :وزیر داخلہ

حیدرآباد 3 جولائی (آئی این این ) تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہن ریڈی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حیدرآباد کی پولیس کو لندن اور نیو یارک پولیس کے مماثل ترقی دی جائے گی ۔ سکریٹریٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ حیدرآباد کی پولیس میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ تلنگانہ ڈی جی پی اور کمشنران پولیس حیدرآباد و سائبرآباد بہت جلد لندن اور نیو یارک کا دورہ کریں گے تا کہ دونوں شہروں میں لاء اینڈ آرڈر اور ٹریفک انتظامات کیلئے وہاں کے انتظامات کا جائزہ لے سکیں ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راو اگر دیتے ہیں تو وہ خود بھی پولیس عہدیداروں کے ہمراہ دورہ کریں گے ۔ تلنگانہ کابینہ کی جانب سے ریاست میں کانسٹیبلوں اور ہوم گارڈس کی بھرتیوں کا بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ ریاستی کابینہ اس سلسلہ میں بہت جلد اعلامیہ جاری کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT