Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب برقرار رکھنے کا عہد

حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب برقرار رکھنے کا عہد

۔80 لاکھ شہریوں کی سلامتی سٹی پولیس کی ذمہ داری‘ نئے کمشنرانجنی کمار کا انٹرویو

ایس ایم بلال
حیدرآباد ۔ 11؍ مارچ ۔ شہر حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس انجنی کمارنے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت کے کمشنر پولیس مقرر کئے جانے پر انہوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر حیدرآباد کو ملک میں سب سے زیادہ پرامن اورجرائم سے پاک شہر بنانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے سیاست کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شہر کی 80 لاکھ عوام کے تحفظ و سلامتی کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہے اور ان کی سلامتی اور سیکوریٹی کے لئے وہ اپنے ماتحت عہدیداروں کے ساتھ ٹیم ورک میں کام کریں گے ۔ انجنی کمار نے کہا کہ انہوں نے شہر کے ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر کی حیثیت سے تین سال سے زائد خدمات انجام دیئے اور انہیں حیدرآباد کی تہذیب سے بے انتہا محبت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر سے انہیں خصوصی محبت ہے کیونکہ یہا ں کی عوام انتہائی امن پسند اور مہمان نوازی میں مشہور ہے ۔ نئے کمشنر پولیس نے کہا کہ وہ شہر حیدرآباد کے تمام علاقوں سے بخوبی واقف ہیں اور انہیں کمشنر پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے میں بہت کم دشواریاں پیش آئیں گی ۔ انہوں نے حیدرآباد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں ۔ انجنی کمار کا تعلق 1990 آئی پی ایس بیاچ سے ہے اور انہوں نے سابق میں آئی جی پی ورنگل ‘ ڈی آئی جی نظام آباد رینج ‘ گرے ہاونڈس کے سربراہ‘ کاونٹر اٹنلی جنس سیل میں بھی خدمات انجام دیں ۔ انجنی کمار کو پریسیڈنٹ پولیس میڈل ‘انڈین پولیس میڈل اور نکسلائیٹ سے متاثرہ علاقوں میں نمایاں خدمات کے لئے داخلی سلامتی کا خصوصی میڈل بھی عطا کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT