Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب بے مثال

حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب بے مثال

کمشنر پولیس کی دعوت افطار، وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی کا خطاب

حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے امن اور گنگاجمنی تہذیب کو کوئی طاقت بگاڑ نہیں سکتی۔ ان خیالات کا اظہار جناب نائنی نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں تاریخی چو محلہ پیالیس خلوت میں کمشنر سٹی پولیس کی دعوت افطار کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس دعوت افطار میں سٹی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار ریاستی ڈی جی پی کے علاوہ علماء و مشائخین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جناب نرسمہا ریڈی نے سٹی پولیس کمشنر کو دعوت افطار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شہر کے امن و بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب کو کوئی بگاڑ نہیں سکتا چونکہ شہر کی پولیس ہمیشہ چوکس رہتی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے ریاست اور شہر کی ترقی، برقراری امن کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔ قبل ازیں جناب حافظ عثمان نقشبندی نے فضائل رمضان پر خطاب کیا اور ریاست کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعاء کی۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر مہیندر ریڈی کی اس دعوت افطار میں مولانا قبول پاشاہ قادری شطاری، مولانا رضوان قریشی، صوفی عبدالقادر، اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ، فضل اللہ قادری کے علاوہ ڈی جی پی مسٹر انوراگ شرما، ایڈیشنل ڈی جی پی اے سی بی عبدالقیوم خاں، میئر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد سلیم، بلدیہ کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی، آئی پی ایس عہدیداران انجنی کمار، سواتی لکرا، ملا ریڈی، ترون جوشی، سی وی آنند کمشنر سائبرآباد، اویناش موہنتی، ایڈیشنل ڈی سی پی مسٹر اسمعیل صدیقی، موسیٰ بن ابراہیم ، بابو راؤ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے روایتی لباس شیروانی میں مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ ڈی جی پی کے بشمول تمام اعلیٰ عہدیداروں نے شیروانی میں ملبوس رمضان المبارک کے عظیم ماہ میں روزہ داروں کا استقبال کیا۔

 

وزیر توانائی پیوش گوئل کی آمد
حیدرآباد۔/22جون، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئل 23جون کو دہلی سے حیدرآباد آرہے ہیں اس موقع پر وہ چیف منسٹرمسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ میں برقی سربراہی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT