Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے بس اسٹاپس میں مفت وائی فائی کی سہولت

حیدرآباد کے بس اسٹاپس میں مفت وائی فائی کی سہولت

حیدرآباد،15اپریل(یواین آئی)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)پہلی مرتبہ شہر حیدرآباد میں بس اسٹاپس اور بعض عوامی مقامات پر وائی فائی نصب کرنے جارہا ہے تاکہ عوام مسلسل اس کا استعمال کرسکیں۔جیسے جیسے ٹکنالوجی میں ترقی آرہی ہے ، عوام انٹرنیٹ کا ہر جگہ استعمال کر رہے ہیں اور ان کو نٹ ورک کے مسائل کاسامنا ہے ۔اس پرغور کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ عوامی مقامات پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی جاسکے ۔ایڈیشنل کمشنر انفارمیشن ٹکنالوجی جی ایچ ایم سی محمد مشرف علی نے بتایا کہ عوامی ۔پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آٹھ ہزار بس اسٹاپس کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔وائی فائی کی سہولت والے مقامات ،بس اسٹاپس کی شناخت کی گئی ہے ۔بس اسٹاپس پر مفت وائی فائی سہولف فراہم کرنے کے کام کی شروعات ہوگئی ہے ۔ساتھ ہی چارجنگ پوائنٹس اور دیگر سہولتیں عوام کو بس اسٹاپس پر فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی رائے کی بنیا دپر جی ایچ ایم سی نے بس اسٹاپس پر نئی سہولتوں کا اضافہ کرنے کے عمل کی شروعات کی ہے ۔شہر کے بس شلٹرس کی زمرہ بندی چارگریڈس میں کی گئی ہے ۔جی ایچ ایم سی حکومت کی ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت غریب افراد کو فراہم کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم کے مفت مکانات میں بھی وائی فائی کی سہولت کو فراہم کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے ۔وائر لیس پلیٹ فارمس پر شہریوں کو وائی فائی،ٹی وی،ٹیلی فون کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔تلنگانہ حکومت نے گزشتہ سال جون میں مفت وائی فائی پروجیکٹ کی شروعات کی تھی ۔جون 2015میں تلنگانہ ڈیجیٹل انڈیا امبریلا کے تحت حکومت نے تجرباتی بنیادوں پر حیدرآباد سٹی وائی فائی پروجیکٹ کی شروعات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT