Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں سرد ی کی لہر

حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں سرد ی کی لہر

حیدرآباد 23نومبر (یواین آئی )تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد کے ساتھ ساتھ بیشتر اضلاع میں سرد ی کی لہر میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں تاہم صبح کے اوقات میں اپنے کاروبار کے لئے جانے والے اور چہل قدمی کرنے والے افراد کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔دوسری طرف چہل قدمی کرنے والوں نے بھی اس اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔صبح میں 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شام میں چار بجے سے دوبارہ سردی کی لہر ہورہی ہے ۔ ساتھ ہی کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔عادل آباد کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہورہا ہے ۔دوسری طرف آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقوں میں کہر کی گھنی چادر کے ساتھ خوب صورت نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔اس موسم اور یہاں کے خوب صورت منظر کو دیکھنے کے لئے وشاکھاپٹنم کے مختلف علاقوں میں سیاح ملک کے مختلف مقامات سے یہاں آرہے ہیں۔اس علاقہ میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے ۔وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقے اوٹی کی طرح نظارہ پیش کر رہے ہیں۔یہاں کے موسم نے علاقہ کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔اراکو وادی سمیت لمباسنگی ،چنتاپلی میں سیاحوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ اے پی کا وشاکھاپٹنم کا علاقہ اپنی خوب صورتی کے لئے کافی مشہور ہے ۔

TOPPOPULARRECENT