Wednesday , February 20 2019

حیدرآباد کے بعد سدی پیٹ میں بھی مفت وائی فائی خدمات

تحریک تلنگانہ اور ریاست کی ترقی میں ضلع کا اہم رول : ہریش راؤ
حیدرآباد۔13 مئی (این ایس ایس) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ کے علاقہ کومٹی چیرو میں براڈ بیانڈ انٹرنیٹ خدمات کو موثر رابطہ کی فراہمی کے لئے آج مفت وائی فائی سرویس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ حیدرآباد کے بعض منتخب مقامات کے بعد سدی پیٹ وہ پہلا مقام ہے جہاں مفت وائی فائی خدمات فراہم کی گئی ہیں جس کے آغاز پر انہیں خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد تلنگانہ اور اس کی ترقی کے معاملے میں سدی پیٹ پہلے مقام پر رہا ہے اور کیبل نیٹ ورک کے استعمال میں بھی اس کو پہلے مقام پر رہنا چاہئے۔ ہریش راؤ نے دعویٰ کیا کہ ریاستی صدر مقام حیدرآباد کے بعد سدی پیٹ ہی وہ مقام ہے جو تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے ہر مفت وائی فائی خدمات فراہم کرنے والے ادارہ سری سائی کمیونیکیشن کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT