Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد کے نوجوان کی کلو میں خودکشی

حیدرآباد کے نوجوان کی کلو میں خودکشی

حیدرآباد۔12جنوری (یواین آئی) حیدرآباد سے لاپتہ ایک 32سالہ نوجوان نے ہماچل پردیش کے کلو میں پھانسی لے لی۔ اس کی شناخت الوال علاقہ کے رہنے والے اے رام منوہر کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کے دوستوں کے مطابق منوہر نے اپنے خاندان سے کہا تھا کہ وہ تلنگانہ کے کھمم ضلع جارہا ہے تاہم چند دن بعد وہ واپس نہیں ہوا جس کے بعد اس کے خاندان نے پولیس میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ اسی دوران کلو کی پربتی وادی کے تنجا گاوں میں دیہاتیوں نے اس کی لاش درخت سے لٹکتی پائی جنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی ۔ پولیس نے مقام واقعہ سے ملے شناختی کارڈ کی بنیاد پر اس کی شناخت کی ۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد حیدرآباد بھیج دیا گیا۔ راماگنڈم میں اس کی آخری رسومات انجام دیدی گئیں۔اس کے دوستوں کے مطابق منوہر مالی مسائل کا شکار تھا۔

TOPPOPULARRECENT