Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے پرانے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

حیدرآباد کے پرانے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

محکمہ پولیس ، این ٹی پی سی کے درمیان معاہدہ ، پولیس کمشنر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن ( این ٹی پی سی ) اور دفتر کمشنر پولیس حیدرآباد کے درمیان آج ایک یادداشت مفاہمت معاہدہ طئے پایا جس کی رو سے پرانے شہر میں نصب کئے جانے والے سی سی کیمروں کے لیے این ٹی پی سی ایک کروڑ روپئے تک مالی امداد فراہم کرے گا ۔ ڈائرکٹر ایچ آر این ٹی پی سی یو پی پانی اور مہیندر ریڈی کمشنر پولیس حیدرآباد نے دونوں جانب کے عہدیداروں کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کیں ۔ اس معاہدہ کے تحت کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر حیدرآباد مہیندر ریڈی نے کہا کہ محکمہ پولیس عوام دوست پالیسیوں پر گامزن ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام حیدرآباد میں مرحلہ وار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ ان سی سی ٹی وی کیمروں میں پچھلے ایک ماہ تک کی ریکارڈنگ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے کا مقصد خصوص کر خواتین کے خلاف ہورہے جرائم کا تدارک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمروں کے علاوہ مزید کیمروں کی تنصیب کے لیے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کیمرے نصب کریں تاکہ شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے ۔ انہوں نے جرائم کے تدارک کے لیے حکومت تلنگانہ کے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ پولیس کے ساتھ این ٹی پی سی کے تعاون کی ستائش کی ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر این ٹی پی سی لمٹیڈ نے کہا کہ طویل منصوبوں کے تحت شہر کو جرائم سے پاک کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے ایک کروڑ امداد کے علاوہ گوپالا پورم پولیس اسٹیشن حدود میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے پانچ لاکھ روپئے امداد فراہم کی جائے گی ۔ سکندرآباد اسٹیشن کے لیے پراجکٹ کے لیے 24 لاکھ مختص کئے گئے ہیں ۔ اجئے کمار ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر نے کہا کہ اس حکمت عملی کے ذریعے جرائم کی شرح میں کم از کم 14 فیصد کمی واقع ہوگی ۔ قبل ازیں ڈاکٹر پی پرتاپ ایچ آر کا خیر مقدم کیا گیا ۔ ٹی مرلی کرشنا جوائنٹ کمشنر پولیس ، وی ستیہ نارائنا ڈی سی پی ساوتھ زون و دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT