Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے کانگریس و تلگودیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد کے کانگریس و تلگودیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

جی ایچ ایم سی میں ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے سخت محنت کرنے کا مشورہ، اندرا کرن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) شہر سے تعلق رکھنے والے تلگودیشم اور کانگریس کے کئی قائدین نے آج ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدرنشین مہیش بینک اور آل انڈیا مارواڑی اسوسی ایشن کے سکریٹری رمیش بنگ اور نریڈمیٹ کے کانگریسی قائد ہنمنت راؤ نے آج تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی نے ان قائدین کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اندرا کرن ریڈی نے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہر کی ترقی کیلئے جو منصوبہ تیار کیا ہے وہ پارٹی کی کامیابی کیلئے کافی ہے۔ شہر میں ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات سے عوام کافی خوش ہیں اور انہوں نے ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اندرا کرن ریڈی نے واضح کردیا کہ ٹی آر ایس علاقائی  اور لسانی جذبات سے اُٹھ کر خدمت انجام دینے پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد میں مقیم دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات میں مناسب حصہ داری دی جارہی ہے۔ انہوں نے سیما آندھرااور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن کے پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔ اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ تحریک اور حکومت کے قیام کے بعد ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیٹلرس اور دیگر ریاستوں کے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور ترقی میں مساوی حصہ داری دی جائے گی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے رائے دہندے انتخابات میں ٹی آر ایس کی تائید کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT