Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے گنڈی پیٹ چوراہے سے حمایت ساگر تک دوکیلو میٹر دوڑ

حیدرآباد کے گنڈی پیٹ چوراہے سے حمایت ساگر تک دوکیلو میٹر دوڑ

حیدرآباد، 18اکتوبر (یواین آئی )یوم یادگارشہیداں پولیس کے سلسلہ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی قربانی دینے والے ملازمین پولیس کوخراج پیش کرنے کے لئے شہر حیدرآباد کے گنڈی پیٹ چوراہے سے حمایت ساگر تک دوکیلو میٹر کی دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس کا آغازآج صبح وزیر ٹرانسپورٹ مہیند ر ریڈی اور سائبر آباد پولیس کمشنرسندیپ شنڈالیہ نے کیا ۔ اس دوڑ کو رن فار ہیروز کا نام دیا گیا تھا۔ اس دوڑمیں پولیس ملازمین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہیند ر ریڈی نے شرکامیں ٹی شرٹس بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ملازمت کے دوران جان قربان کرنے والے ملازمین پولیس کی خدمات کو بھرپور خراج پیش کیاگیا۔مہیندر ریڈی نے کہا کہ سماج میں امن اور خوشحالی کیلئے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والے ملازمین پولیس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ورنگل میں پولیس کی شمع ریالی
حیدرآباد، 18اکتوبر (یواین آئی ) فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی قربانی دینے والے ملازمین پولیس کو یوم یادگارشہیداں کے سلسلہ میں خراج پیش کرنے کے لئے تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے نرسم پیٹ میں کل شب پولیس نے مومی شمعوں کی ریلی نکالی جس کا آغاز ہنمکنڈہ چوراہے سے ضلع ہیڈکوارٹرس پولیس تک ہوا ۔ اس ریلی میں کمشنر پولیس ورنگل سدھیر بابو ، ضلع کے اعلی پولیس افسروں سمیت ملازمین پولیس اور شہید پولیس ملازمین کے ارکان خاندان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں پولیس ہیڈ کوارٹرس کے حدود میں شہیدوں کی یاد میں تعمیر کردہ ستون کے قریب ان شہدا کو بھرپورخراج عقیدت کیا گیا ۔
اور ان کی خدمات کو یاد کیا گیا ۔نرسم پیٹ کے آر اینڈ بی گیسٹ ہوز سے امبیڈ کر سنٹر تک بھی ریلی نکالی گئی جس میں پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور شہید پولیس ملازمین کی خدمات کو بھرپور یا د کرتے ہوئے ان کو خراج پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT