Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے 135 بلدی حلقہ جات ، پیشاب کرنے کی برائی سے پاک

حیدرآباد کے 135 بلدی حلقہ جات ، پیشاب کرنے کی برائی سے پاک

شہری کھلے مقامات پر پیشاب کرنے کی خرابی کو روکنے متعدد اقدامات ، کمشنر بلدیہ کا بیان
حیدرآباد۔8اگسٹ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے حدود میں موجود 150بلدی حلقوں میں 135بلدی حلقہ جات کو برسر عام پیشاب کرنے کی برائیوں سے پاک علاقہ قرار دے دیا گیا ہے اور آئندہ دنوں میں کئے جانے والے اقدامات کے دوران مابقی 15بلدی حلقہ جات کو بھی جلد اس گندگی سے پاک قرار دیئے جانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ شہر میں کھلے مقامات پر پیشاب کرنے کی برائی کو دور کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں جملہ 2ہزار 34ایسے مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں بیت الخلاء نہیں ہیں لیکن جی ایچ ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان مکانات کو بیت الخلاء کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور اس سلسلہ میں 2ہزار 400 بیت الخلاء تعمیر کئے جا رہے ہیں جو ان مکانا ت کو فراہم کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآبا د کے حدود میں 15 ایسے بلدی حلقہ پائے گئے ہیں جہاں اب بھی کھلے مقامات پر پیشاب کرنے کے واقعات ہورہے ہیں۔ ان 15 بلدی حلقہ جات میں گجلہ رامارم‘ ماچہ بلارم‘ بودھا نگر ‘ بنسی لعل پیٹ ‘ رام گوپال پیٹ‘ گولکنڈہ‘ گول ناکہ‘ بورابنڈہ‘ صنعت نگر ‘ موسی رام باغ‘ عطا پور‘ بھرت نگر‘ بالانگر‘ اور بورا بنڈہ کے علاوہ حیات نگر شامل ہیں۔کمشنر جی ایچ ایم سی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان بلدی حلقہ جات میں عوامی بیت الخلاء کی سہولت 15اگسٹ تک فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے جی ایچ ایم سی حدود میں جن مکانات میں بیت الخلاء کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں انفرادی بیت الخلاء کی حوالگی کو ممکن بنایاجا ئے ۔ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے ان بیت الخلاء کی تعمیر میں کسی قسم کی بدعنوانی کو روکنے کیلئے ان عوامی بیت الخلاء کی جیو ٹیگنگ کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT