Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ہائیکورٹ کو 9 تا 16 جنوری سنکرانتی تعطیلات

حیدرآباد ہائیکورٹ کو 9 تا 16 جنوری سنکرانتی تعطیلات

حیدرآباد 8 جنوری ( این ایس ایس ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے سنکرانتی تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے وکیشن ججس کو نامزد کیا ہے ۔ عدالت کو 9 جنوری سے  16 جنوری تک سنکرانتی کی تعطیلات ہونگی ۔ ہائیکورٹ رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب جسٹس سی ایچ کودانڈا رام اور جسٹس جی شیام پرساد پر مشتمل بنچ 11 جنوری کو مقدمات کی سماعت کریگی ۔ جسٹس یو درگا پرساد راؤ اسی دن سنگل بنچ کی نگرانی کرینگے اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT