Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ہائیکورٹ کے6 ججس کی حلف برداری

حیدرآباد ہائیکورٹ کے6 ججس کی حلف برداری

حیدرآباد۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) ہائیکورٹ کیلئے گزشتہ دنوں تقرر کئے گئے 6 ججس نے آج نئے عہدوں کا حلف لیا۔ کارگذار چیف جسٹس حیدرآباد ہائیکورٹ جسٹس رمیش رنگناتھن نے ہائیکورٹ کے نئے ججس کو عہدے و رازداری کا حلف دلایا، جن میں جسٹس سومیاجلو، جسٹس وجئے لکشمی، جسٹس پی کیشو راؤ، جسٹس ایم گنگا راؤ، جسٹس ابھینندن کمار شاملی اور جسٹس ٹی امرناتھ گوڑ شامل ہیں۔ حیدرآباد ہائیکورٹ کیلئے جملہ 61 ججس کی جائیدادیں منظوری ہیں لیکن فی الوقت 27 ججس ہی تعینات ہیں اور نئے تقرر شدہ ان 6 نئے ججوں کے ذریعہ ہائیکورٹ حیدرآباد میں ججس کی جملہ تعداد 33 ہوئی ہے۔ ایک طرف 6 ججس کا حیدرآباد ہائیکورٹ میں تقرر ہوا تو دوسری جانب موجودہ ایک جج جسٹس راجہ ایلنگو جاریہ ماہ وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے علاوہ ایک اور جج آئندہ ماہ وظیفہ پر سبکدوش ہونے کی اطلاع ہے اور اندرون ایک ماہ حیدرآباد ہائیکورٹ میں ججس کی تعداد 33 سے گھٹ کر دوبارہ 31 ہوجائے گی۔ اس طرح ججس کی نصف جائیدادیں مخلوعہ رہیں گی۔ ہائیکورٹ ججس کی موجودہ تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے جبکہ جملہ مختص تعداد 61 ہے۔

TOPPOPULARRECENT