Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ہائی کورٹ کیلئے مزید ایک جج

حیدرآباد ہائی کورٹ کیلئے مزید ایک جج

حیدرآباد ۔ 7۔ دسمبر : ( این ایس ایس ) : کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس دلیپ بابا صاحب بھوسلے کا حیدرآباد ہائی کورٹ کو تبادلہ کردیا گیا ہے جہاں وہ دوشنبہ کو ہائی کورٹ جج حیدرآباد اپنے نئے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ جسٹس بھوسلے ممبئی کے ایڈوکیٹ ہیں ۔ جنہیں 2001 میں بمبئی ہائی کورٹ کاجج مقرر کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں 2012 میں کرناٹک کو تبادلہ عمل میں آیا تھا ۔ یہاں ان کی حلف برداری کے بعد حیدرآباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 31 تک پہونچ جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT