Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ہائی کورٹ کے نومنتخب ججس کی آج حلف برداری

حیدرآباد ہائی کورٹ کے نومنتخب ججس کی آج حلف برداری

حیدرآباد 16 جنوری (یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ حیدرآباد ہائی کورٹ کے چارنومنتخب جج 17جنوری کو رازداری کا حلفاٹھائیں گے ۔ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس رمیش رنگاناتھن ہائی کورٹ کے احاطہ میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں انہیں یہ حلف دلائیں گے ۔ ان نئے ججس کو مقرر کرنے کے بعد حیدرآباد ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد 27 تک جاپہنچی ہے ۔نئے ججس اومادیوی ، بالایوگی ،رجنی ، شمیم اخترحلف اٹھانے کے بعد اپنے نئے عہدوں کی ذمہ داری بھی سنبھال لیں گے ۔ان ججس کی تقرری کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے منظوری دی تھی جس کے بعد مرکزی وزارت قانون نے 14جنوری کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔یہ ججس ،ڈسٹرکٹ ججس کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے تاہم ان کو ترقی دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے ججس کے طورپر مقرر کیا گیا ہے ۔حیدرآباد سٹی اسمال کازس کی چیف جج جے اوما دیوی،حیدرآباد سٹی سیول کورٹ کے چیف جج این بالایوگی،نامپلی میٹروپولیٹن سیشن جج کے طورپر خدمات انجام دینے والی ٹی رجنی،ہائی کورٹ رجسٹرار (جوڈیشیل) کے طورپر خدمات انجام دینے والے شمیم اخترکو ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT