Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد یونیورسٹی فیکلٹی کے لیے ایس بلگرامی میموریل ایوارڈ

حیدرآباد یونیورسٹی فیکلٹی کے لیے ایس بلگرامی میموریل ایوارڈ

پروفیسر ایم این وی پرساد کا انتخاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( آئی این این ) : پروفیسر ایم این وی پرساد ، پروفیسر شعبہ پلانٹ سائنسیس ، یونیورسٹی آف حیدرآباد کو ’باوقار پروفیسر کے ایس بلگرامی میموریل ایوارڈ 2015 ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ پلانٹ ریسرچ کے لیے پراموٹرس ، تحریک دینے والوں اور بین الاقوامی طور پر مسلمہ سائنسدانوں ، کے اعزاز کے نشانہ کے طور پر مختلف ایوارڈس عطا کئے جاتے ہیں ۔ ان ایوارڈس میں پروفیسر کے ایس بلگرامی میموریل ایوارڈ بھی شامل ہے ۔ یہ ایوارڈ سماج میں سائنس دانوں کی جانب سے نمایاں حصہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے دیا جاتا ہے ۔ سال 2015 کے لیے پروفیسر ایم این وی پرساد کی جانب سے انجام دئیے گئے کام کو ملحوظ رکھتے ہوئے سوسائٹی فار پلانٹ ریسرچ ( ایس پی آر ) نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 تا 7 فروری شعبہ باٹنی ، یونیورسٹی آف دہلی میں منعقد شدنی نیشنل کانفرنس میں ایس پی آر کے افتتاحی سیشن کے دوران انہیں یہ ایوارڈ نوازا جائے گا ۔ پروفیسر ایم این وی پرساد نے ماحولیاتی بائیو ٹکنالوجی ، پلانٹ ایکوفزیالوجی ، پلانٹس میں ہیوی میٹل اسٹریس ، بائیوریسورس ٹکنالوجی اور میڈیسنل پلانٹس سے متعلق تحقیق میں نمایاں کام کیا ہے ۔ بین الاقوامی پبلیشرس کی جانب سے شائع کردہ 16 کتب کے وہ ایڈیٹر ، کو ایڈیٹر اور مصنف ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT