Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف طلبہ کی نعرہ بازی ‘ گرفتاری کا مطالبہ

حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف طلبہ کی نعرہ بازی ‘ گرفتاری کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 11جولائی ( پی ٹی آئی ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے سماجی انصاف نے آج دریافت کرنے کی کوشش کی کہ روہت ویمولہ خودکشی کیس کے ضمن میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپا راؤ کو آیا کس لئے گرفتار نہیں کیا گیا ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ( جے اے سی ) نے جو اس یونیورسٹی کے طلبہ کے ایک گروپ کی نمائندگی کرتی ہے اپے ایک اعلامیہ میں کہا کہ اپا راؤ پوڈیلی نے یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر طلبہ نے ان کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ جے اے سی نے مزید کہا کہ وائس چانسلر اپا راؤ کے علاوہ بی جے پی وزراء کے خلاف ’’مظالم ‘‘ کے مقدمات زیر دوران ہیں ۔ اپا راؤ کے خلاف بی آر امبیڈکر کے ایک مجمسہ کی بے حرمتی اور سرقہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ جے اے سی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے سوال کیا کہ ’’ تلنگانہ پولیس نے اپا راؤ اور بی جے پی وزراء کو آیا کس لئے گرفتار نہیں کیا ؟ ( چیف منسٹر) کے سی آر کی طرف سے تلنگانہ اسمبلی میں دیئے گئے تیقن کا کیا ہوا ؟ اپا راؤ کی باز طلبی کیلئے آپ ( کے سی آر) آحر کب وزیراعظم سے درخواست کریں گے ؟ ‘‘

TOPPOPULARRECENT