Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد ی عوام کا جذبہ خیرسگالی ساری دنیا کیلئے مثال

حیدرآباد ی عوام کا جذبہ خیرسگالی ساری دنیا کیلئے مثال

بہار سیلاب متاثرین کیلئے روز نامہ ’سیاست‘ اور فیض عام ٹرسٹ کی امداد روانہ

حیدرآباد۔11اکٹوبر( سیاست نیوز ) حیدرآبادی عوام اور بالخصوص قارئین ’سیاست‘ کا جذبہ خیرسگالی ساری دنیاکیلئے ایک مثال ہے ۔نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیاکے کسی کونے میں اگر ظلم وزیادتیاں کی جارہی ہیںتو سب سے پہلے حیدرآباد سے اس کے خلاف آواز اُٹھائی جاتی ہے۔ کشمیر کے بعد گجرات پھر مظفر نگر اس کے بعد اب بہار کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ’سیاست‘ میںشائع اپیل کے بعد حیدرآباد کی عوام خصوصاً قارئین سیاست نے جس فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہار کے سیلاب زدگان سے اپنی ہمدردی او روالہانہ محبت کاجو ثبوت دیاہے اس کی مثال سارے ملک میں کہیں پر بھی نہیںملتی۔ یوں تو بہت سارے روزنامہ ہیںمگر ’سیاست‘ میںشائع اپیل کا ردعمل صرف حیدرآباد میںدیکھنے کو ملتا ہے ۔ ہندوستان کے کسی بھی اخبار کے قارئین کا دل اس قدر عوام کیلئے تڑپتا ہوا نہیں ہے۔ سرزمین حیدرآباد فرخندہ بنیادکی عوام کے جذبہ ہمدردی کو یقینا دنیا سلام پیش کریگی۔بہار کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک اپیل روزنامہ’ سیاست ‘ میںشائع ہونے کے بعد جس قدر عوام کا اور قارئین سیاست کا ردعمل ملا ہے وہ سارے ملک کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ملک کے کسی بھی کونے میںجب کبھی آفات سماوی کا مسئلہ ہو یاپھر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کا معاملہ ہویا فسطائی طاقتوں کے ہاتھوں مظلوموں پر ظلم ڈھائے جانے کے واقعات کی روک تھام یا پھر مصائب زدہ لوگوں کو دوبارہ ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوششوں میں مدیراعلی روزنامہ ’سیاست‘ جناب زاہد علی خان کے رول سے دنیا واقف ہے۔کشمیر میںسیلاب زدگان کی امداد کا مسئلہ ہو یاپھر گجرات کے جلے کٹے اور اجڑے مسلم بستیوں میں زندگی گذار رہے لوگوں کے لئے نئے سائبان کی بات ہو‘ مظفر نگر کے فساد زدگان کی زندگیوں میںخوشیوں لوٹانے کی کوشش ہو یاپھر بہار کے سیلا ب زدگان کی زندگیوں کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش ہو جناب زاہد علی خان نے جب کبھی حیدرآباد کی عوام اورقارئین سیاست سے دست تعاون آگے بڑھانے کی اپیل کی توجس فراخدلی کا مظاہر ہ حیدرآباد کی عوام اورقارئین سیاست نے کیا ہے وہ فقید المثال کام ہے۔

جناب زاہدعلی خان کی اپیل پر چالیس ٹن کے قریب غذائی اجناس ‘ بلانکٹس‘ کپڑوں‘ اور جوتے چپل پر مشتمل دو ٹرک سامان حیدرآباد سے ریاست بہار کے سیمانچل کے لئے اب تک روانہ کردیاگیا ہے۔ اس عظیم کام میںفیض عام ٹرسٹ کا تعاون رہا۔ ممبئی آندھرا ٹرانسپورٹ کے مالکین اقبال پٹنی نے بھی غیرمعمولی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سامان کو حیدرآباد سے بہار منتقل کرنے کے لئے ٹرکس بناء کرایہ فراہم کیاہے۔منگل کی شب مدیر اعلی روزنامہ ’سیاست‘ جناب زاہد علی خان نے مزید21 ٹن پر مشتمل سامان سے لدی دوسری ٹرک کو حیدرآباد سے بہار کے لئے روانہ کیا۔ جناب زاہد علی خان کی نگرانی میںٹرک میںسامان بھرا گیا۔ادارہ سیاست نے پچھلے سال 2016میںبھی یہاں کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی ٹرک روانہ کیاتھا ،اس بار مدیراعلی جناب زاہد علی خان کی اپیل پر مسلم تاجرین کے ساتھ ساتھ ہندوتاجرین نے بھی غیرمستعملہ کپڑے اور فٹ ویر بطور پر عطیہ روانہ کیا ہے۔ادارے سیاست او رفیض عام ٹرسٹ کی جانب سے بہار کے سیلا ب سے متاثرہ علاقو ں میں علمی اور فنی کورسس پر مشتمل سنٹرس کے قیام کا بھی منصوبہ بنایاجارہا ہے جس کی عنقریب شروعات ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT