Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ۔ تروپتی خصوصی ٹرین

حیدرآباد ۔ تروپتی خصوصی ٹرین

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( آئی این این ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے بھاری مسافروں کے پیش نظر حیدرآباد ۔ تروپتی اور حیدرآباد کے درمیان دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ٹرین نمبر 07429 حیدرآباد ۔ تروپتی خصوصی ٹرین 8 جون کو حیدرآباد سے 19 بجکر 50 منٹ کو روانہ ہو کر دوسرے دن 8 بجکر 10 منٹ کو تروپتی پہنچے گی ۔ واپسی کے دوران ٹرین 07430 تروپتی حیدرآباد اسپیشل ٹرین 10 جون کو تروپتی سے 17 بجے نکل کر دوسرے دن 6 بجکر 30 منٹ کو حیدرآباد پہونچے گی ۔ دوران آمد و رفت خصوصی ٹرین سکندرآباد ، نلگنڈہ ، مریال گوڑہ ، گنٹور ، تنالی ، اونگول ، نیلور اور اینوگنٹہ میں توقف کرے گی ۔ خصوصی ٹرین اے سی ٹوٹائیر ، اے سی تھری ٹائیر ، سلیپر کلاس کے علاوہ لگیج کم بریک ویان کوچس پر مشتمل رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT