Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ۔ ناندیڑ اور کڑپہ ہوائی سفر صرف 2500 روپیوں میں

حیدرآباد ۔ ناندیڑ اور کڑپہ ہوائی سفر صرف 2500 روپیوں میں

مرکزی حکومت سے آج رعایتی شرح پر ہوائی سفر کی اسکیم کا افتتاح
حیدرآباد۔26اپریل (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے کم قیمتی ہوائی سفر کے آغاز کے ساتھ ہی شہر حیدرآباد سے ناندیڑ اور کڑپہ کے ہوائی سفر کرنے والوں کو 2500 روپئے میں ہوائی ٹکٹ ملنے لگ جائے گا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 27اپریل کو کم قیمتی ہوائی سفر کی اسکیم کا افتتاح کیا جائے گا۔ ’اڑے دیش کا عام ناگرک‘ (اڑان) کے نام سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کے تحت اندرون ملک ہوائی سفر کو آسان اور سستا بنانے کے لئے شروع کی جانے والی اس اسکیم کے تحت شہر حیدرآباد سے فوری طور پر دو شہروں کے لئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا اور ان شہروں تک پرواز کے لئے مسافرین کو صرف 2500روپئے کا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔ مرکزی وزارت شہری ہوابازی کی جانب سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کے تحت منصوبہ کے مطابق ملک کے مختلف شہرو ں میں موجود ائیر پورٹس سے اندرون ایک گھنٹہ کی مسافت والے ائیرپورٹس تک صرف 2500میں ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن فوری طور پر اسے 30منٹ کے فضائی سفر کے ساتھ شروع کیا جا رہاہے اور ان خانگی فضائی کمپنیو ںکو بھی اس منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے جو حکومت کی اس اسکیم کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی اس اسکیم کے افتتاح کے ساتھ ہی حیدرآباد اور کڑپہ کے علاوہ حیدرآباد سے ناندیڑ جانے والی ان پروازوں ٹکٹ کی قیمت 2500روپئے ہوجائے گی اور ان شہروں کے درمیان ہونے اڑائی جانے والی پروازوں پر سستے ٹکٹ دستیاب ہونے لگ جائیں گے۔ فضائی شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اڑان‘ اسکیم پر عمل آوری کے ساتھ ہی دیگرخانگی کمپنیوں کو بھی اپنے ٹکٹ کی قیمتوں میں تخفیف کرنی پڑے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے رعایتی شرحوں پر ٹکٹ کے فیصلہ کے بعد عوام میں فضائی سفر کے رجحان میں اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT