Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآبادبچی بابو ٹورنمنٹ کا فاتح

حیدرآبادبچی بابو ٹورنمنٹ کا فاتح

چینائی۔15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآبادی ٹیم نے کے سمنتھ اور روہت رائیڈو کے درمیان بننے والی سنچری پارٹنرشپ کی بدولت ٹی این سی اے پریسڈنٹ الیون کے خلاف خطابی مقابلہ میں 8 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بچی بابو آل انڈیا انوٹیشنل کرکٹ ٹورنمنٹ اپنے نام کرلیا۔ سمنتھ نے 77 اور روہت رائیڈو نے 47 رنز کی ناقابل تسخیر اننگ کھیلی جبکہ حیدرآباد نے آج 76/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور کامیابی کے لیے 201 رن حاصل کرلیے۔ سمنت اور روہت نے تیسری وکٹ کے لیے 30 اوورس میں 113 رنز کی اہم پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے حیدرآباد کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ مظاہروں میں استقلال پیش کرنے والے سمنت کو مین آف دی سیریز قرار دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT