Wednesday , December 12 2018

حیدرآبادی اسکولی طلبہ کو اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ

حیدرآباد 15 مئی (ای میل) گلوبل سوٹی فاؤنڈیشن اور یو ایس اے یونی کوئز کے اشتراک سے ہندوستان میں مستقبل کے روشن ستاروں کے ضمن میں اسکولی طلبہ کے لئے مختلف مراحل کے مقابلوں میں حیدرآباد کے دو طلبہ مانو کیتن اور سردار ہرجندر سنگھ نے پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ہندوستان کے 35 شہروں سے 19 ہزار طلبہ نے اِن مقابلوں میں شرکت کی تھی، جس میں آکرج انٹرنیشنل اسکول نیوٹن کیمپس کے نویں جماعت کے مانو نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ فٹجی ورلڈ اسکول امیرپیٹ کے نویں جماعت کے طالب علم سردار سنگھ نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT