Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادی تہذیب کا احیاء سیاست کی کوشش قدیم تصاویر اور مواد مطلوب

حیدرآبادی تہذیب کا احیاء سیاست کی کوشش قدیم تصاویر اور مواد مطلوب

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کو ہندوستان میں تہذیبی مرکز کہا جاتا ہے ۔ اس شہر کی تہذیب شائستگی پکوان اور مہمان نوازی مثالی ہے ۔ محبت مروت ہمدردی جذبہ ایثار و قربانی اور انسانیت نوازی کیلئے بھی حیدرآباد کی ایک منفرد پہچان تھے ۔ ایک دور ایسا بھی رہا جب زندگی کے ہر شعبہ میں حیدرآباد دکن کو ہندوستان کی دیگر ریاست

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کو ہندوستان میں تہذیبی مرکز کہا جاتا ہے ۔ اس شہر کی تہذیب شائستگی پکوان اور مہمان نوازی مثالی ہے ۔ محبت مروت ہمدردی جذبہ ایثار و قربانی اور انسانیت نوازی کیلئے بھی حیدرآباد کی ایک منفرد پہچان تھے ۔ ایک دور ایسا بھی رہا جب زندگی کے ہر شعبہ میں حیدرآباد دکن کو ہندوستان کی دیگر ریاستوں پر سبقت حاصل تھی ۔ روزنامہ سیاست نے نئی نسل کو حیدرآبادی تہذیب سے واقف کروانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس کیلئے خصوصی مہم شروع کی ہے جس میں حیدرآباد اور دنیا بھر میں پھیلے حیدرآبادیوں اور قارئین سیاست کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

سیاست کی جانب سے حیدرآباد دکن کی بے مثال تہذیب شاندار روایات ، سنہری و ناقابل فراموش تاریخ ، محیر العقل تاریخی آثار عظمت رفتہ کی یادیں تازہ کردینے والے اداروں ، سلاطین دکن کی رعایا پروری ، جذبہ انسانیت علم دوستی دانشوران قوم کے کارناموں ادیبوں و شعراء کے شہ پاروں اور حیدرآباد کے لذیذ پکوانوں سے نئی نسل و برادران وطن کو واقف کروانے اب تک تین کتب منظر عام پر لائی جاچکی ہیں ان میں Glempses of Nizam Dominion ( قلمر و نظام ) ، Images of Hyderabad ( عکس حیدرآباد ) اور Asifia Cuisines مطبخ آصفیہ شامل ہیں ۔ اس مہم میں سیاست چونکہ عوام کو شراکت بنارہا ہے ایسے میں جن مرد و خواتین کے ہاں تاریخی مواد قدیم دور کے پکوان لباس ، زیورات ، ممتاز حکمرانوں اور شخصیتوں کی تصاویر اور قدیم مخطوطات ہوں وہ سیاست سے رجوع ہو کر تصویر کشی کرواسکتے ہیں ۔ ان کی تصاویر اور مواد کی اشاعت عمل میں لائی جائے گی اور اس کا کریڈیٹ تصاویر و مواد فراہم کرنے والے افراد کو جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT