Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادی رباط میں قیام کی گنجائش میں اضافہ

حیدرآبادی رباط میں قیام کی گنجائش میں اضافہ

مکہ معظمہ۔/15اکٹوبر ، ( پریس نوٹ ) قونصل جنرل ہند متعینہ جدہ سعودی عرب جناب بی ایس مبارک نے ناظر رباط حیدرآباد حسین محمد الشریف کی طرف سے ترتیب دی گئی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب رباط نظام حیدرآباد دکن میں منعقد کی گئی تھی۔ قونصل جنرل بی ایس مبارک نے اس موقع پر حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ حج 2015 کے دوران حیدرآبادی حجاج کو

مکہ معظمہ۔/15اکٹوبر ، ( پریس نوٹ ) قونصل جنرل ہند متعینہ جدہ سعودی عرب جناب بی ایس مبارک نے ناظر رباط حیدرآباد حسین محمد الشریف کی طرف سے ترتیب دی گئی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب رباط نظام حیدرآباد دکن میں منعقد کی گئی تھی۔ قونصل جنرل بی ایس مبارک نے اس موقع پر حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ حج 2015 کے دوران حیدرآبادی حجاج کو اس رباط میں مفت رہائش فراہم کرنے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ناظر نے اعلان کیا کہ آئندہ سال قیام کی گنجائش موجودہ 263 افراد سے بڑھ کر 600تک پہنچ گئی بشرطیکہ حج 2015 کیلئے عازمین کے قیام کے مقصد سے ہندوستانی قونصل خانہ جدہ میں قرعہ اندازی کی جائے۔ قونصل جنرل بی ایس مبارک نے آئندہ سال کے حج کے موقع پر عازمین کے قیام کیلئے قونصل خانہ جدہ میں قرعہ اندازی منعقد کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔

TOPPOPULARRECENT