Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد بُک فیر کا 18 ڈسمبر سے آغاز

حیدرآباد بُک فیر کا 18 ڈسمبر سے آغاز

این ٹی آر اسٹیڈیم میں تیاریاں، کے چندرا موہن اور سیتارام کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کلا بھارتی این ٹی آر اسٹیڈیم میں دس روزہ ’’حیدرآباد بُک فیر‘‘ کا 18 ڈسمبر سے آغاز ہوگا جو 27 ڈسمبر تک جاری رہے گی۔ صدر حیدرآباد بُک فیر آرگنائزیشن مسٹر کے چندرا موہن اور ممتاز تلگو شاعر مسٹر ستیا رام نے یہ بات بتائی اور کہاکہ مختلف کتابوں کا مطالعہ کرنے کا شوق رکھنے والے افراد کیلئے ان کی دلچسپی میں مزید اضافہ کرنے کے مقصد سے ہی اس بُک فیر کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور کتابوں کی خریدی اور مطالعہ کے شوقین اصحاب کیلئے 18 ڈسمبر سے شروع ہونے والی ’’حیدرآباد بُک فیر‘‘ میں زائداز 300 انتہائی اہمیت کی حامل کتب بُک اسٹالس میں دستیاب رہیں گی جبکہ اس بُک فیر میں کتابوں کے مطالعہ کے شوقین اصحاب کیلئے معلوماتی، انقلابی، دلتوں سے متعلق، خواتین سے متعلق، بچوں سے متعلق، معلوماتی کتب، تمام ہندوستانی زبانوں میں دستیاب رہیں گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس بُک فیر کا تلنگانہ ، آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیتیں، وزراء، شعراء، ادیب، سیاسی قائدین کے علاوہ دیگر تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اصحاب بُک اسٹالس پہونچ کر تفصیلی مشاہدہ کریں گے۔ مسٹر چندرا موہن نے مزید بتایا کہ تلگو زبان کو تلنگانہ کے طرز تحریر میں مرتب کرنے والے ادیبوں و شعراء کیلئے ایک علیحدہ کامن ہال فراہم کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس دس روزہ حیدرآباد بُک فیر کو کامیاب بنانے کی تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اصحاب سے پرزور اپیل کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT