Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / حیدرآباد میٹرو ٹرین کی مزید تین ٹرینیں حیدرآباد پہنچ گئیں

حیدرآباد میٹرو ٹرین کی مزید تین ٹرینیں حیدرآباد پہنچ گئیں

ٹرین میں ہر قسم کی بنیادی سہولتیں، چیف منسٹر تلنگانہ کی نیک تمنائیں

ٹرین میں ہر قسم کی بنیادی سہولتیں، چیف منسٹر تلنگانہ کی نیک تمنائیں
حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل کی مزید تین ٹرین حیدرآباد پہونچ چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ پہلی میٹرو ٹرین جنوبی کوریا سے حیدرآباد پہونچی تھی اور اب مزید 3 ٹرینیں حیدرآباد پہونچ چکی ہیں۔ اِس طرح شہر میں فی الحال 12 کوچیس حیدرآباد پہونچ چکے ہیں۔ میٹرو ٹرین ناگول تا مٹو گوڑہ پہلے مرحلہ کے آغاز کے لئے مزید 4 ٹرینیں درکار ہیں۔ پہلے مرحلہ کے آغاز کے لئے درکار مزید 12 کوچیس آئندہ چند ماہ میں حیدرآباد پہونچنے کی توقع ہے۔ میٹرو ٹرینوں کی حیدرآباد آمد پر حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے عہدیداروں کے علاوہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے اِن کوچیس کا معائنہ کرتے ہوئے اِن کی پائیداری اور اِس میں موجود حفاظتی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل مسٹر این وی ایس ریڈی کو ٹرینوں کی حیدرآباد آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے این وی ایس ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ میٹرو ٹرین کے تمام حفاظتی اُمور کا جائزہ لیں اور اُس کے بعد ہی ٹرین کے آغاز کے متعلق فیصلہ کریں۔ میٹرو ٹرین نے تاحال 171 کوچیس کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے جوکہ جملہ 57 ٹرینیں ہوتی ہیں۔ اِن ٹرینوں کے لئے 1800 کروڑ روپئے دیئے جارہے ہیں جوکہ تمام تین راہداریوں پر چلائی جائیں گی۔ حیدرآباد میٹرو ریل عہدیداروں کے بموجب 72 کیلو میٹر کا احاطہ کرنے والے اِس میٹرو ٹرین پراجکٹ کی تکمیل جون 2017 ء تک کرنے کا جو نشانہ مقرر کیا گیا ہے وہ معینہ وقت میں مکمل کرلئے جانے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلہ کے پراجکٹ ناگول تا مٹو گوڑہ 8 کیلو میٹر میں جہاں 7 اسٹیشن ہوں گے اُس کا مسافرین کے لئے 21 مارچ 2015 ء کو آغاز ہوجائے گا۔ قبل ازیں 6 ماہ تک حیدرآباد میٹرو ٹرین کوچیس کو تجرباتی اساس پر چلایا جائے گا تاکہ حفاظتی اُمور کا جائزہ لیا جاسکے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے جو کوچیس تیار کئے گئے ہیں اُن میں 330 افراد کی گنجائش موجود ہے اور اِس طرح 3 کوچیس پر مشتمل ایک ٹرین 1000 مسافرین کے سفر کو آسان بنائے گی۔ حیدرآباد میٹرو ٹرین عصری کمیونکیشن بیسڈ ٹرین کنٹرول سے لیس رہے گی۔ ٹرین کے کوچیس میں سی سی ٹی وی کے علاوہ دیگر صیانتی انتظامات موجود رہیں گے اور روٹ کے مشاہدہ کے لئے ایل سی ڈی ٹی وی نصب ہوگا۔ علاوہ ازیں ٹرین کوچیس میں موبائیل، لیپ ٹاپ چارجس وغیرہ بھی موجود رہیں گے۔ ہر کوچ میں معذورین کے لئے علیحدہ نشستیں مختص رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT