Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں اضلاع میں بارش کا امکان

حیدرآباد میں اضلاع میں بارش کا امکان

حیدرآباد 17 مئی (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف اصلاع بشمول عادل آباد، حیدرآباد، کریم نگر، کھمم، محبوب نگر، میدک، نلگنڈہ، رنگاریڈی اور ورنگل میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی سری لنکا اور متصلہ خلیج منار کے علاوہ جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی ہورہی ہے جس کے اثر سے شمالی ٹاملناڈو اور جنوبی ساحلی آندھراپردیش کے علاوہ شمالی تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں دن میں مطلع جزوی طور پر اور شام و رات کے اوقات میں عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT