Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ایرو اسپیس تربیتی مرکزکا منصوبہ، جی ایم آر کا منصوبہ

حیدرآباد میں ایرو اسپیس تربیتی مرکزکا منصوبہ، جی ایم آر کا منصوبہ

حیدرآباد 16 ستمبر (پی ٹی آئی) جی ایم آر گروپ حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے قریب ایک ایرو اسپیس تربیتی مرکز کے قیام کے منصوبہ کو قطعیت دے رہا ہے تاکہ اِس صنعت کی مختلف ضروریات کی تکمیل کی جاسکے جس میں توقع ہے کہ آنے والے برسوں کے دوران طیاروں کی طلب میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔ جی ایم آر گروپ کے چیرمین جی ایم راؤ نے آج یہاں کہاکہ حیدرآباد میں واقع سرکردہ انفراسٹرکچر ادارہ (جی ایم آر) اِس منصوبہ پر عمل آوری کیلئے فرانس کے ایک ہمہ قومی ادارہ سفران سے مدد حاصل کررہا ہے جس نے ایرو اسپیس، دفاع اور سلامتی جیسے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر راؤ نے مزید کہاکہ ’’اِس مقصد (تربیتی تنصیبات) کے لئے ہماری ٹیم نے فرانسیسی ہمہ قومی ادارہ سفران کی مدد سے مراقش میں واقع عالمی معیار کے ایک سرکردہ ایرو اسپیس تربیتی مرکز کا دورہ کیا ہے۔ حیدرآباد اور اِس ریاست (تلنگانہ) کیلئے بھی ہمارا نظریہ یکساں ہے۔ درحقیقت ہم نے سفران ٹیم سے مراقش میں تعلقات کو فروغ دیا ہے اور وہ ایرو اسپیس تربیتی ادارہ کے قیام کیلئے ہماری رہنمائی کیلئے تیار ہیں‘‘۔ جی ایم راؤ ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا کے 65 ویں سالانہ اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے جہاں سیول اور جنگی طیاروں کیلئے دیسی ساختہ ٹیکنالوجی کے فروغ کی حکمت عملی پر ایک کانفرنس بھی منعقد کی گئی تھی۔ جی ایم آر نے حکومت تلنگانہ سے درخواست کی کہ اِس ادارہ کے قیام کیلئے اِس گروپ کی مدد کی جائے اور حیدرآباد کو دنیا بھر کے ایرو اسپیس اداروں کا ایک پسندیدہ اور مطلوبہ مقام بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT