Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں ماہ نومبر میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی قومی کانفرنس

حیدرآباد میں ماہ نومبر میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی قومی کانفرنس

مختلف اُمور پر تجاویز طلب، ایس اے ہدیٰ ، ڈاکٹر اسماء زہرہ آصف پاشاہ کی مخاطبت
حیدرآباد 27 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ماہ نومبر میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشن کانفرنس کی قومی کانفرنس کے انعقاد کے لئے منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ 1976 ء میں حیدرآباد کے تاریخی مقام کنگ کوٹھی کی تعلیمی کانفرنس کئی اعتبار سے یادگار اور تاریخی ہے۔ اس طویل عرصہ کے بعد حیدرآباد کو اس تعلیمی کانفرنس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ چنانچہ اس ضمن میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی تلنگانہ اے پی یونٹ کا یہاں بشیر باغ کے علیگڑھ اولڈ بوائز اسوسی ایشن ہال میں ایک اہم ترین اجلاس جناب آصف پاشاہ صدرنشین سابق وزیر کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں معزز مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب ایس اے ہدیٰ IPS ، ڈاکٹر اسماء زہرہ، پروفیسر انورالدین نے شرکت کی۔ ابتداء میں جنرل سکریٹری ایم ای ایس جناب ایم ایس فاروق نے خیرمقدم کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور ایجنڈہ کے مطابق اراکین سے تجاویز طلب کئے۔ مختلف شعبہ جات اور ذمہ داروں کیلئے کمیٹیاں اور ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جن کو مختلف ذمہ داری سونپی گئی۔ موجودہ حالات کے تناظر میں مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی صورتحال پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند اور وزیراعظم کو قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے عنوانات دیئے گئے۔ پروگرام کمیٹی چیرمین جناب ساجد علی نے عنوانات پر صراحت اور تجاویز حاصل کی۔ مجوزہ قومی کانفرنس میں کل ہند سطح پر اور ریاستی سطح کے اہم ترین مہمانان شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر یوسف اعظم، ایس اے ہدیٰ آئی پی ایس، جناب رحیم الدین انصاری، ڈاکٹر سیادت اللہ، ڈاکٹر اسماء زہرہ، پروفیسر انورالدین، خلیل الرحمن، ایم ایم انور، غلام یزدانی ایڈوکیٹ، مرزا وحیداللہ بیگ، سید اسلم نذیر، محمد معز، نعیم اللہ شریف، احمد بشیرالدین فاروقی، ایم اے حمید، سلیم باشاہ، خواجہ علی شعیب، بختیار حسینی نے شرکت کی اور تجاویز پیش کی۔ آخر میں جنرل سکریٹری جناب ایم ایس فاروق نے شکریہ ادا کیا۔ آئندہ اجلاس دارالعلوم حیدرآباد میں رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT