Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں معمول سے 32 فیصد کم بارش

حیدرآباد میں معمول سے 32 فیصد کم بارش

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے تقریباً تمام اضلاع میں آج موسلا دھار یا اوسط بارش ہوئی۔ شہر حیدرآباد میں بھی دو وقفوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون سرگرم ہونے کے بعد تلنگانہ کے اضلاع جیا شنکر، بھوپلا پلی، محبوب آباد اور پدا پلی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ اڈیشہ کے اس پار سے شمالی ساحلی آندھراپردیش تک سمندری سطح سے 7.6 کیلو میٹر بلند ہواؤں کے اثر سے تلنگانہ کے کمرم بھیم، محبوب آباد، کھمم، منچریال اور پداپلی میں آئندہ دو دن کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں یکم تا 12 جون معمول سے 32 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT