Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد میں گوپی چند کی نئی بیڈمنٹن اکیڈیمی

حیدرآباد میں گوپی چند کی نئی بیڈمنٹن اکیڈیمی

مرکزی وزیر اسپورٹس اور چیف منسٹر تلنگانہ کو افتتاح کی دعوت
حیدرآباد۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن کے قومی چیف کوچ پولیلہ گوپی چند نے حیدرآباد میں 9 کورٹ پر مبنی ایک جدید بیڈمنٹن اکیڈیمی قائم کی ہے جس سے توقع ہے کہ ان کی موجودہ 8 کورٹ پر مبنی اکیڈیمی میں ابھرنے والے کھلاڑیوں کی غیر معمولی تعداد سے پیدا شدہ دبائو میں کمی ہوگی۔ گوپی چند نے کہا کہ سائبرآباد کے گچی باوئلی میں یہ نئی اکیڈیمی قائم کی گئی ہے توقع ہے کہ اس ماہ کے ختم یا آئندہ ماہ کے اوائل میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ گوپی چند نے پی ٹی آئی سے کہا کہ گچی بائولی میں 9 کورٹ پر مشتمل بیڈمنٹ ہال تعمیر کیا گیا ہے۔ ہم نے گشتہ چند سال کے دوران نئی کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے۔ ہماری تعداد کے سبب ہم دشواری محسوس کررہے تھے۔ امید ہے کہ 9 کورٹ کے نئے بیڈمنٹن ہال سے اس دبائو میں کمی ہوگی۔ چونکہ بہت زیادہ کھلاڑیوں نے یہاں کھیل کا آغاز کیا ہے۔ ہمیں مزید انفراسٹرکچر کی ضرورت تھی اور اس انفراسٹرکچر سے ہمیں مدد ملے گی۔‘‘  انہوں  نے کہا کہ مرکزی وزیر اسپورٹس سربانند سونووال اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو اس ہال کا افتتاح کریں گے۔ تاہم تقریب کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گوپی چند نے 2003ء میں سائنا نہوال، پی وی سندھو، پی کیشپ اور سری کانت کشومبی جیسے سرکردہ شٹلرس تیار کرنے پر غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ان تمام کھلاڑیوں نے گوپی چند کی اکیڈیمی سے تربیت حاصل کی تھی۔ تاہم سائنا اب بنگلور منتقل ہوگئی ہیں جہاں ویمل کمار انہیں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT