Wednesday , December 19 2018

حیدرآباد میں 7 گھنٹے برقی سربراہی مسدودی کا اندیشہ

حیدرآباد 19 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست ایک بار پھر برقی بحران سے دوچار ہے۔ برقی کی کمی کی وجہ سے حیدرآباد شہر میں روزانہ 6 تا 7 گھنٹے برقی سربراہی بند کی جارہی ہے اور دیہی علاقوں میں 8 تا 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ(TSSPDCL) کے عہدیداروں نے کہاکہ ریاست بھر میں زرعی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر برقی کی طلب میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اگر تلنگانہ ریاست میں بارش نہ ہوئی تو آئندہ تین ہفتوں کے دوران زراعت کے لئے برقی کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس طرح غیر زرعی شعبہ کے لئے برقی کی سربراہی میں مزید کٹوتی ہوسکتی ہے۔ اب تک حیدرآباد شہر میں برقی سربراہی میں روزآنہ صبح دو گھنٹے اور شام دو گھنٹے برقی کٹوتی ہورہی ہے۔ روزانہ چھ تا سات گھنٹے برقی سربراہی بند رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT