Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد وسائبرآباد میں بشمول میاں بیوی 4افراد کی خودکشی

حیدرآباد وسائبرآباد میں بشمول میاں بیوی 4افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد میں پیش آئے خودکشی کے واقعات میں 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ کے ساکن 55 سالہ کرسٹوفر اور اس کی بیوی سنیتا جو معاشی تنگی سے پریشان تھے اپنے مکان میں کل رات دیر گئے پنکھے سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ کرسٹفر اور سنیتا اتوار کے روز گرجا گھر کو غیرحاضر ہونے پر وہاں کے پادری نے ان کے مکان پہونچ کر وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی اور دیکھا کہ دونوں پھانسی سے لٹکے ہوئے ہے ۔ کے پی ایچ بی پولیس نے میاں بیوی کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ مونڈہ مارکٹ پولیس کے بموجب 80 سالہ ضعیف خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس للیتا ساکن ماروتی لین سکندرآباد نے آج اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خرابی صحت سے دلبرداشتہ للیتا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ راجندر نگر کے علاقہ پانڈو رنگانگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں 17 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ونود رائے نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی جبکہ اس نے سابق میں بھی دو مرتبہ خودکشی کی ناکام کوشش کی ۔

TOPPOPULARRECENT