Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کا آج بنگلور سے مقابلہ

حیدرآباد کا آج بنگلور سے مقابلہ

بنگلور ۔  11 ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خطاب کے قحط کو توڑنے کے لئے بے چین ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت رائل چیالنجر س بنگلور آئی پی ایل 2016 کے افتتاحی مقابلہ میں کل یہاں سن رائزرس کے خلاف کامیابی کے ذریعہ بہتر آغاز کا خواہاں ہے ۔ ایک طاقتور ٹیم ہونے کے باوجود بنگلور کی ٹیم کبھی خطاب حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے ۔ 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز سے لیکر ہمیشہ اسے خطاب کی مضبوط دعویداروں میں شامل کیا جاتاہے اور صرف 2009 اور 2011 میں اس نے ٹورنمنٹ کی دوسری بہترین ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ۔ لیکن فائنل میں کامیابی حاصل ہو نہیں پائی ہے ۔ میدان کے باہر ہوئے تمام تنازعات کو پس پشت ڈال کر بنگلور رواں سیزن بہتر مظاہروں کے ذریعہ پہلا خطاب حاصل کرنے کی کوشاں ہے لیکن اس کے سابق چیرمین وجئے مالیا کا تنازعہ ٹیم کا تعاقب کر رہا ہے ۔ بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی ایشیا اور ورلڈ کپ میں اپنے شاندار فارم کے تسلسل کو آئی پی ایل میں برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور انہیںجارحانہ اوپنر گریس گل کے علاوہ دنیا کے خطرناک تصور کئے جانے والے بیٹسمین اے بی ڈیلرس کی خدمات دستیاب ہیں ۔ ابھی بین الاقوامی کرکٹ خیرباد کہنے والے آسٹریلیائی سابق آل راؤنڈر شین واٹسن ٹیم کے لئے بیاٹ اور بال دونوں سے بہتر مظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں کیونکہ انہیں ٹیم نے 9.5 کروڑ روپئے  میں حاصل کیا ۔ اگر ضرورت پڑی تو بنگلور اپنے باصلاحیت نوجوان بیٹسمین سرفراز خان کو بیٹنگ کے لئے اوپر روانہ کرسکتا ہے ۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی اسٹیورٹ بنی اور مندیپ سنگھ بھی بہتر مظاہرہ کے لئے پرعزم ہیں جبکہ مچل اسٹارک کے مقام پر نیوزی کے فاسٹ بولر ایڈیم ملنی بھی توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ دوسری جانب حیدرآباد کو زخمی یوراج کی خدمات دستیاب نہیں ہیں لیکن ایان مورگن اور نیوزی کے کپتان کین ولیمنس کی خدمات دستیاب ہے جنہوں نے ورلڈ کپ میں ٹیم کے لئے بہتر مظاہرے کئے ہیں ۔ ہندوستان کے لئے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں غیر معمولی مظاہرہ کرنے والے سینئر فاسٹ بولر آشیش نہراحیدرآباد کے بولنگ شعبہ اہم ستون ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT