حیدرآباد کا کولکتہ کیخلاف آج اہم مقابلہ

حیدرآباد 17 مئی (سیاست نیوز) کنگس الیون پنجاب کے خلاف 200 سے زائد رنز اسکور کرنے کے بعد بھی ہوئی شکست کے بعد کل یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ شاندار فام کی سمت لوٹ چکی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے ہوگا اور میزبان ٹیم پر متواتر 3 مقابلوں میں خود کو شکست سے محفوظ رکھنے کے علاوہ آئندہ مرحلہ پلے آف میں

حیدرآباد 17 مئی (سیاست نیوز) کنگس الیون پنجاب کے خلاف 200 سے زائد رنز اسکور کرنے کے بعد بھی ہوئی شکست کے بعد کل یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ شاندار فام کی سمت لوٹ چکی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے ہوگا اور میزبان ٹیم پر متواتر 3 مقابلوں میں خود کو شکست سے محفوظ رکھنے کے علاوہ آئندہ مرحلہ پلے آف میں رسائی کے اپنے امکانات کو برقرار رکھنے کے لئے بھی دباؤ رہے گا کیونکہ کنگس الیون پنجاب، چینائی سوپر کنگس اور راجستھان رائلز اور ابتدائی 3 مقامات پر موجود ہیں۔ جبکہ چوتھے مقام کے لئے حیدرآباد کا مقابلہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے علاوہ رائل چیالنجر بنگلور سے بھی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 10 مقابلوں میں 8 نشانات حاصل کئے ہیں لیکن اِسے 12 مئی کو ممبئی انڈینس اور 14 مئی کو کنگس الیون پنجاب کے خلاف کھیلے گئے مقابلوں میں اپنے گھریلو میدان پر ایک بڑی شکست برداشت کرنی پڑی ہے جس کی وجہ سے پلے آف میں اِس کی رسائی کے امکانات کو شدید دھکہ پہونچا ہے اور کل گوتم گمبھیر کی زیرقیادت کولکتہ نائیٹ رائیڈرس جس نے متواتر 3 مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی مہم کو صحیح سمت کرلیا ہے۔ حیدرآباد کے لئے بولروں کا ناقص مظاہرہ تشویش کا باعث بن رہا ہے کیونکہ کنگس الیون پنجاب کے خلاف 205 رنز اسکور کرنے کے باوجود حیدرآبادی بولرس اِس ہمالیائی اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور خصوصاً دنیا کے نمبر ایک فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے ناقص مظاہروں سے میزبان ٹیم کو شکست برداشت کرنی پڑرہی ہے

حالانکہ چنا سوامی اسٹیڈیم میں منعقدہ رائل چیالنجر بنگلور کے خلاف مقابلہ میں بہتر موقف کے باوجود ڈیل اسٹین کے ایک اوور میں حریف بیٹسمین اے بی ڈی ولیئرس نے 23 رنز اور پھر گزشتہ مقابلہ میں پنجاب کے کپتان جارج بیلی نے مقابلہ کے 18 ویں اوور میں ڈیل اسٹین کو 2 چھکوں کے بشمول 22 رنز اسکور کرتے ہوئے مقابلہ کو اپنے حق میں کرلیا ہے حالانکہ ڈیل اسٹین تنہا اپنے بل بوتے پر مقابلے کو اپنی ٹیم کے حق میں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اِن کے ساتھی بولر بھونیشور کمار نے کسی قدر بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا ہے جبکہ اسپن شعبہ میں امیت مشرا اور کرن شرما وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی اُمیدوں کے مطابق مظاہرہ کررہے ہیں۔ بیاٹنگ شعبہ میں کپتان شکھر دھون کے ناقص مظاہرے تشویش کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ وہ 10 مقابلوں کے باوجود بھی آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بحیثیت کپتان پہلی نصف سنچری سے بھی ہنوز دور ہیں۔

ٹیم کے لئے ڈیوڈ وارنر اور اِن کے ساتھی کھلاڑی آرون فنچ نے نصف سنچریوں کے ذریعہ بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ دریں اثناء پنجاب کے خلاف نمبر 3 پر بیاٹنگ کرتے ہوئے نمن اوجھا نے ایک تیز رفتار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اُمیدیں جگائی ہیں۔ دوسری جانب کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر متواتر 3 نصف سنچریوں اسکور کرتے ہوئے نہ صرف اپنے شاندار فام میں واپسی کرلی ہے بلکہ ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔ گمبھیر کے ہمراہ اِن کے ساتھی اوپنر رابن اوتھپا نے بھی نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو کامیاب بنانے میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ کولکتہ کا بولنگ شعبہ بولنگ مشیر وسیم اکرم کی سرپرستی میں بہتر مظاہرہ کررہا ہے جس میں سنیل نارائن توجہ کا مرکز ہیں جن کا ڈیوڈ وارنر کے ساتھ دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT