Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو ملک کا دوسرا بڑا مالیاتی شہر بنانے کا عہد: کے ٹی آر

حیدرآباد کو ملک کا دوسرا بڑا مالیاتی شہر بنانے کا عہد: کے ٹی آر

حیدرآباد 15 جولائی (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے آج اشارہ دیا کہ تلنگانہ کا پہلا مکمل بجٹ اواخر اگسٹ یا اوائل سپٹمبر میں پیش کیا جائے گا۔ تارک راما راؤ نے آئی ٹی سی کاکتیہ میں مالیاتی شعبہ کی کانفرنس 2014 سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت زمینی سطح کے حقائق کو ملحوظ رکھتے ہوئے بجٹ سازی کے عمل کا آغاز کرچکی ہے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا پہلا بجٹ سیشن اگسٹ کے آخری ہفتہ یا سپٹمبر کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت گرام پنچایتوں اور مجالس مقامی کو مزید اختیارات اور ذمہ داریاں دینے کے لئے تیار ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’ہمارا ضلع ۔ ہمارا منصوبہ‘‘ کے نظریہ پر عمل آوری کی جائے گی۔ کے تارک راما راؤ نے کہاکہ حیدرآباد بہت جلد جنوبی ہند کے پہلے اور ہندوستان کے دوسرے مالیاتی شہر کی حیثیت سے اُبھرے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں بھی ایک فینانشیل ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT