Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / حیدرآباد کے ایک حاجی کا مدینہ منورہ میں انتقال

حیدرآباد کے ایک حاجی کا مدینہ منورہ میں انتقال

حیدرآباد 17ستمبر ( پریس نوٹ ) ملے پلی حیدرآبادکے ایک حاجی صاحب جناب محمد عبدالعرفان عمر 34 سال کا کل رات مدینہ منورہ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ صحت مند تھے اور بخار اورسانس لینے کی شکایت پر وہ خود دواخانہ سے رجوع ہوئے تھے۔ جہاں کچھ دیر بعد ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ وہ محفوظ زمرہ میں کور نمبر TSR- 2817-3-0.کے تحت 15 اگست کو اپنی والدہ محترمہ رفیق النسا اور ہمشیرہ مسز رفیعہ فاطمہ کے ہمراہ حیدرآباد سے بہ عزم حج روانہ ہوئے تھے۔ حج کی ادائیگی کے بعد وہ مدینہ منورہ روانہ ہوئے اور طبیعت بگڑنے پر کل رات ہسپتال گئے تھے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے خادم الحجاج کو ان کی نماز جنازہ اور تدفین کیلئے فوری کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی۔ وہ حج مشن اور خادم الحجاج سے مسلسل ربط میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے حجاج کرام خیریت سے ہیں اور اس تعلق سے وہ حج مشن اور خادم الحجاج سے مسلسل ربط میں ہیں۔ تاحال تلنگانہ کے سات حاجی صاحبان کا انتقال ہوا ہے۔‘جبکہ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ کے جملہ دس حاجی صاحبان فوت ہوئے ہیں ‘ میں آندھرا پردیش کے دو اور کرناٹک کے ایک حاجی شامل ہیں۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے مدینہ منورہ اور حیدرآباد میںمرحوم کے لواحقین سے بات کی اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی ۔

TOPPOPULARRECENT