Saturday , November 25 2017
Home / انتقال نام / حیدرآباد کے ایک حاجی کا  مکہ معظمہ میں انتقال

حیدرآباد کے ایک حاجی کا  مکہ معظمہ میں انتقال

حیدرآباد 27 اگست (پریس نوٹ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی جناب محمد عبداللطیف عمر 73سال ساکن ہمایوں نگر‘ حیدرآباد کور نمبر TSR – 8670-2-0 کا آج دوپہر النور ہاسپٹل مکہ معظمہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کے قلب پر حملہ ہوا جس پر انہیں دواخانہ میں شریک کروایا گیا جہاں ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اطلاع ملنے پر خادم الحجاج کو فوری کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حیدرآباد میں مرحوم کے لواحقین سے بات کی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی تلقین کی ۔ مرحوم عبداللطیف 17 اگست فلائیٹ سے اہلیہ محترمہ عزیز النسأ کے ہمراہ سفر حج پر روانہ ہوئے تھے۔ تدفین آج رات مکہ معظمہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔

 

TOPPOPULARRECENT