Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے خانگی اسکولس کی فیس سب سے زیادہ

حیدرآباد کے خانگی اسکولس کی فیس سب سے زیادہ

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) ملک میں اسکولی تعلیم سب سے مہنگی حیدرآباد میں ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار اسکول فیس ریگولیشن نے پرائیوٹ اسکولس میں فیس میں اضافہ کے لئے ریاستی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا اور اس بات پر شدید برہمی ظاہر کی کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ مہنگی اسکولی تعلیم حیدرآباد میں ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک بااختیار ادارہ قائم کرے تاکہ فیس میں اضافہ پر نظر رکھی جاسکے۔ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین اروندا جٹا نے کہاکہ ہماری تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ملک بھر میں دہلی پبلک اسکول کی جتنی برانچس ہیں ان میں سب سے زیادہ مہنگی تعلیم حیدرآباد میں ہے۔ خواجہ گوڑہ حیدرآباد میں دہلی پبلک اسکول کے بچوں کی ٹیوشن فیس فی کس ایک لاکھ 49 ہزار روپئے ہے جبکہ کولکتہ میں 39 ہزار 50 روپئے، بنگلور میں 41 ہزار روپئے، ممبئی میں 62 ہزار 330 ، دہلی کے ایک اسکول میں 86 ہزار چار سو اور دوسرے اسکول میں 90 ہزار روپئے ہے۔ اروندا نے کہاکہ ٹی آر ایس نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابی منشور میں پرائیوٹ اسکولس کی فیس کو باقاعدہ بنانے کا وعدہ کیا تھا ، اس پر ہنوز عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT