Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے پرانے شہر میں کوڑا کرکٹ کی بروقت عدم صفائی

حیدرآباد کے پرانے شہر میں کوڑا کرکٹ کی بروقت عدم صفائی

کنٹراکٹروں سے رابطہ کیلئے اتہ پتہ نہیں، عصری ٹیکنالوجی کے دور میں شہر کی ترقی میں رکاوٹ

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے کئی علاقے بالخصوص رہائشی محلہ جات روزانہ صفائی کے عمل سے محروم ہیں لیکن صفائی عملہ یا کنٹراکٹر کی جانب سے صفائی نہ کئے جانے کی شکایت کے لئے کوئی ذمہ دار عہدیدار کے نمبرات پرانے شہر کی دیواروں پر موجود نہیں ہیں جس طرح نئے شہر کے کئی علاقوں میں بلدیہ کی جانب سے کنٹراکٹر، صفائی عملہ کے علاوہ عہدیداروں کے نمبرات سڑک کے کنارے دیواروں پر تحریر کئے گئے ہیں تاکہ عدم صفائی کی صورت میں عوام راست اُن سے رابطہ قائم کرسکیں۔ پرانے شہر کے رہائشی محلہ جات سے روزانہ کچرے کی عدم نکاسی نہ ہونے کے سبب کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن اِن مسائل کو حل کرنے میں کسی کی دلچسپی نظر نہیں آتی۔ چونکہ پرانے شہر کو نہ صرف منتخبہ نمائندے نظرانداز کررہے ہیں بلکہ اُن کی جانب سے اختیار کردہ رویہ کا اثر عہدیداروں پر بھی مرتب ہونے لگا ہے اور خود عہدیدار بھی پرانے شہر کے عوامی مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ نئے شہر کے کئی علاقوں میں بلدی عہدیداروں کی جانب سے سرکاری دیواروں پر علاقہ کے صفائی عملہ کے نمبرات اُن کے نام کے علاوہ کنٹراکٹرس جن کی نگرانی میں وہ کام انجام دے رہے ہیں، اُن کی تفصیلات تحریر کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے صفائی کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر عوام اُن سے رابطہ کرسکتے ہیں لیکن اس طرح کی سہولت پرانے شہر کے کسی بھی محلہ میں حاصل نہیں ہے۔ بلکہ پرانے شہر میں اگر عوام کو صفائی کے متعلق شکایت کرنا ہو اور توجہ دہانی کروانی ہو تو اُنھیں منتخبہ نمائندے کے ہی چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ حیدرآباد میں اگر صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ہو تو حکومت بالخصوص مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو متحرک ہوتے ہوئے عوام میں نہ صرف شعور اُجاگر کرنا چاہئے بلکہ اُنھیں حاصل اختیارات سے واقف کرواتے ہوئے اُن کے استعمال کے طریقہ کار بھی بتانے چاہئے تاکہ شہر کی صفائی اور ترقی میں عوام کے کلیدی کردار کا احساس پیدا کیا جاسکے اور ترقی میں اُن کے حصہ سے اُنھیں واقف کرواتے ہوئے شہر کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پرانے شہر ہی نہیں بلکہ شہر کے ہر بلدی وارڈ و محلہ جات میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے صفائی عملہ، صفائی کنٹراکٹرس اور مجاز عہدیداروں کے نمبرات مختلف مقامات پر آویزاں کئے جائیں تاکہ عوام اپنے طور پر اپنے مسائل کے سلسلہ میں نمائندگی کرسکیں۔ موجودہ عصری ٹیکنالوجی کے دور میں حکومت کی جانب سے اس طرح کی سہولت کی فراہمی کے ذریعہ شہر کی ترقی میں عوام کے حصہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT